Sunday, June 2, 2019

برٹش ایئر ویز کی پرواز اسلام آباد لینڈ کرگئی، وفاقی وزراء استقبال کیلئے اسلام آباد ایئر پورٹ پر موجود

برٹش ایئر ویز کی پرواز لندن سے اسلام آباد پہنچ گئی ہے
برٹش ایئر ویز کی پرواز لندن سے اسلام آباد پہنچ گئی، وفاقی وزراء استقبال کیلئے اسلام آباد ایئر پورٹ پر موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق برٹش ایئر ویز کا طویل عرصے بعد پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال ہو گیا، برطانوی ایئر لائن کی پرواز بی اے ڈبلیو261 اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی، برٹش ایئر ویز کے طیارے میں بی اے ڈبلیو 261 میں 240 مسافر سوار ہیں۔

اسلام آباد ایئر پورٹ کو لائٹوں اور رنگ برنگے غباروں سے سجادیا گیا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر برٹش ایئر ویز کی آمد پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، وفاقی وزیر سول ایوی ایشن غلام سرورخان، زلفی بخاری، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد اور برطانوی ہائی کمیشن کے حکام بھی اسلام آباد ائیر پورٹ پر موجود ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2XijfaE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times