Thursday, June 13, 2019

امریکہ نے ایران کو خلیج اومان میں تیل بردار ٹینکروں پر حملوں کا ذمہ دار قرار دیدیا

امریکہ نے ایران کو خلیج اومان میں تیل بردار ٹینکروں پر حملوں کا ذمہ دار قرار دیدیا
امریکہ نے کہا ہے کہ ایران خلیج اومان میں تیل بردار ٹینکروں پر حملوں کا ذمہ دار ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں اور حملے کی نوعیت کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے بلااشتعال حملے کشیدگی میں اضافے کی مہم کا حصہ ہیں اور وہ آبنائے ہرمزکے ذریعے تیل کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

ادھر ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے اس واقعے کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بحری افواج واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2F60b8w

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times