Monday, June 24, 2019

بلاول کی زبان سے ادا ہونیوالا سلیکٹڈ کا لفظ عمران خان کی پہچان بن گیا: شیری رحمان

پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان
پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے قومی اسمبلی میں سلیکٹڈ لفظ پر پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم سلیکٹڈ نہیں تواس لفظ پرپابندی کیوں لگوارہے ہیں؟ بلاول کی زبان سے ادا ہونیوالا سلیکٹڈ کا لفظ عمران خان کی پہچان بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کیلئے سلیکٹڈ لفظ کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی تھی ،پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم سلیکٹڈ نہیں تواس لفظ پرپابندی کیوں لگوارہے ہیں؟بلاول کی زبان سے ادا ہونیوالا سلیکٹڈ کا لفظ عمران خان کی پہچان بن گیا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے سلیکٹڈ کے لفظ پرکل تالیاں بجائی تھیں، عمران خان نے آج سلیکٹڈ کے لفظ پر پابندی لگوادی، انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ لفظ پرپابندی لگوانا دراصل عمران خان کے دل کا چور ہے،عمران خان کو لفظ سلیکٹڈ سے اتنا خوف مضحکہ خیز ہے۔ شیری رحمان نے کہاکہ عمران خان کوپہلے میانوالی کا کونسلربنوایا ہوتا تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2N8F6Rj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times