Thursday, June 6, 2019

وفاقی حکومت کی نہ تھمنے والی مہنگائی نے عوام کا خون چوس لیا ہے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملکی کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گھوٹکی میں نوجوان سیاسی رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کی، وفد میں صوبائی مشیر برائے صنعت، کھیل اور امور نوجوانان سردار محمد بخش خان مہر اور بنگل خان مہر کے علاوہ سابق وزیراعلی مرحوم علی محمد خان مہر کے بیٹے احمد علی خان مہر بھی شامل تھے۔

وفد سے ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورت حال، عوام کے بنیادی حقوق اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عوامی رابطہ مہم اور گھوٹکی میں علی محمد مہر مرحوم کے انتقال سے خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے پر چل رہی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، سلیکٹڈ اور لے پالک حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ وفاقی حکومت نے نہ تھمنے والی مہنگائی سے عوام کا خون چوس لیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MsI9mO

0 comments:

Popular Posts Khyber Times