Thursday, June 6, 2019

کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹاکرا آج ہو گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹاکرا
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا اہم میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کا تیسرا میچ آج سری لنکا سے ہوگا، جمعہ کی دوپہر ڈھائی بجے برسٹل کے گرؤانڈ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

دونوں ٹیموں نے اب تک دو، دو میچز کھیلے ہیں اور ایک ایک میں شکست کھائی ہے، آخری میچ میں پاکستان نے ورلڈ کپ کی ہاٹ فیورٹ انگلینڈ کو شکست دی ہے اور افغانستان کو سری لنکا کے ہاتھوں ہار کا مزہ چکھنا پڑا۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں اور سری لنکا کے کپتان کرورتنے ہیں جب کہ دونوں ٹیموں کے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

آل راؤنڈرز میں اینجلو میتھیوز سری لنکا کا اہم ہتھیار ہیں جب کہ پاکستان کے محمد حفیظ بھی اپنی آل راؤنڈ کارکردگی سے انگلینڈ کو آوٹ کلاس کرچکے ہیں، امام الحق ،فخرزمان اور بابر اعظم بھی پاکستان کی بیٹنگ کے اہم ہتھیار ہیں جب کہ سری لنکا کی جانب سے کوسل پریرا، ترھریمانے اور کوسال مینڈش بیٹنگ لائن میں امیدوں کا مرکز ہوں گے۔

باؤلنگ میں پاکستان کے پاس محمد عامر اور وہاب ریاض موجود ہیں تو سری لنکا کو بھی لینستھ ملنگا اور پرادیپ کا ساتھ حاصل ہے۔ اسپورٹس تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2QVVOkX

0 comments:

Popular Posts Khyber Times