
اگر مگر کی شکار ٹیم پاکستان نے ایک آسان میچ کو مشکل بنا کر جیت لیا، اس میچ سے ملنے والے دو قیمتی پوائنٹس نے گرین شرٹس کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات روشن کردیے ہیں۔
میچ سے قبل چھٹی پوزیشن پر براجمان گرین شرٹس نے دو درجہ ترقی کرکے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی اور اس کے پوائنٹس کی تعداد نو ہوگئی ہے، اب ٹیم انتظامیہ کی نظر آج انگلینڈ اور بھارت کے درمیان میچ پر ہوگی، بھارت کی جیت کی صورت میں اس بات کے قوی امکانات ہوں گے کہ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچے۔
اسی طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے، پاکستان چوتھے جبکہ میزبان انگلینڈ کی ٹیم پانچویں نمبر پر براجمان ہے، ماہرین کے مطابق پاکستان کی بنگلا دیش سے جیت اور انگلینڈ کی بھارت کے ہاتھوں ہار شاہینوں کو سیمی فائنل میں لے جائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XHT0h7
0 comments: