تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی۔ نئے بجٹ کا مجموعی حجم 6 ہزار 800 ارب روپے کے لگ بھگ رکھنے کی تجویز ہے تاہم ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار 550 ارب روپے ہوگا۔ جبکہ آئندہ سال بجٹ خسارہ 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ متوقع ہے۔
نئے بجٹ میں تقریبا 1400 ارب کے ٹیکس اقدامات شامل کرنے کی تجویز ہے، جبکہ دفاعی شعبے کیلئے 1250 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے۔
وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے 925 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ اجلاس میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 2500 ارب روپے سے زائد مختص کرنے پر غور کیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WE0uC3
0 comments: