Monday, June 24, 2019

92 ورلڈ کپ کا چھٹا میچ بھی پاکستان جیتا،آپ جانتے ہیں کہ اس کا مین آف میچ کون تھا؟

سابق پاکستانی کرکٹر عامر سہیل اور پاکستانی بیٹسمین حارث سہیل
جب سے 2019 کا کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہوا ہے تب سے پاکستان ٹیم کی پرفارمنس 1992 کے ورلڈ کپ سے مماثل چلتی آرہی ہے جس کے باعث کرکٹ مداح یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ اس بار بھی ورلڈ کپ پاکستان میں ہی آئے گا۔

اگر میچز کو دیکھا جائے تو جس ترتیب سے پاکستان کی 92 کے ورلڈ کپ میں ہار اور جیت ہوئی وہی ترتیب 2019 کے ورلڈ کپ میں بھی چلی آرہی ہے۔ پاکستان ٹیم 1992 کے ورلڈ کپ میں اپنا چھٹا میچ 48 رنز سے جیتی تھی جبکہ موجودہ ورلڈ کپ میں اپنا چھٹا میچ 49 رنز سے جیتی ہے۔

اگر چھٹے میچ کے بہترین کھلاڑی کی بات کی جائے تو اتوار کے روز ہونے والے میچ میں حارث سہیل کو مین آف میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے 89 رنز سکور کیے تھے جبکہ ان کی جرسی کا نمبر بھی یہی ہے۔ 92 کے ورلڈ کپ کا چھٹا میچ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا جس کے مین آف میچ عامر سہیل قرار پائے تھے۔ دونوں کے نام کے دوسرے حصے ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں اس لیے پاکستانی کرکٹ مداح اسے بھی گرین شرٹس کی یقینی فتح کی ایک اور نشانی سے تعبیر کر رہے ہیں۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز عامر سہیل نے مذکورہ میچ میں 76 رنز بنائے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2X59Vur

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times