Tuesday, June 18, 2019

سٹیزن پورٹل میں درج 8 لاکھ شکایات میں سے چھ لاکھ اسی ہزار شکایات کو نمٹایا گیا: وزیر اعظم

سٹیزن پورٹل میں درج 8 لاکھ شکایات میں سے چھ لاکھ اسی ہزار شکایات کو نمٹایا گیا: وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل میں پہلے آٹھ ماہ کے دوران دس لاکھ سے زائد شہریوں نے اپنی شکایات درج کروائی ہیں۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ نظام پر عوام کے اعتماد اور اس کے موثر ہونے کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر تک رسائی کیلئے کسی سیاسی یا افسر شاہی کی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب تک درج کرائی گئی آٹھ لاکھ شکایات میں سے چھ لاکھ اسی ہزار شکایات کو نمٹایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے نئے پاکستان میں شہریوں کوحقیقی معنوں میں بااختیار بنانے کی عکاسی ہوتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Ir07Cj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times