Sunday, June 9, 2019

پاکستانی 30جون تک بےنامی اثاثے ظاہر کردیں: وزیراعظم عمران خان کی اپیل

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے قوم سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ پاکستانی 30جون تک بےنامی اثاثے ظاہر کردیں، حکومت کے پاس جو معلومات ہیں وہ پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھیں، حکومت کی اسکیم سے فائدہ اٹھایا جائے، 30جون کے بعد آپ کو اثاثے ظاہرکرنے کا پھرموقع نہیں ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کاقرض 6ہزارسے30ہزارارب تک پہنچ گیا، پاکستانی قوم سب سے کم ٹیکس اورسب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں، ٹیکس ادائیگی کے بغیر ملک کو ترقی نہیں دے سکتے، وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ اثاثہ ڈکلیئر کرنے کی اسکیم میں سب شرکت کریں۔ 30 جون تک اپنے اثاثے، بے نامی بینک اکاؤنٹس ڈکلیئر کریں، اگرہم ٹیکس نہیں دیں گے توملک کبھی عظیم قوم نہیں بن سکتی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کا مستقبل ٹھیک کریں، انہوں نے کہا کہ سالانہ ہم 4ہزار ارب ٹیکس اکھٹا کرتے ہیں، 4ہزار میں سے 2ہزار ارب روپے ان کے لئے گئے قرضوں کی ادائیگیوں میں چلا جاتاہے، بچ جانے والے پیسے سے ملک کے خرچے پورے نہیں ہوسکتے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 30جون کے بعد آپ کو اثاثے ظاہرکرنے کا پھرموقع نہیں ملے گا، اثاثے ڈکلیئر کرنے کی اسکیم میں سب شرکت کریں اور اثاثے ڈیکلیئرکرنے کی ایمنسٹی اسکیم میں سب حصہ لیں۔ ٹیکس دیئے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ عظیم قوم بننے کےلئے ہمیں خود کو تبدیل کرنا پڑے گا اور ملک کو اپنے پیر پر کھڑا کرنے اورغربت سے نکالنے کا موقع دیں، قوم میں جذبہ آگیا تو ہم ہر سال 10ہزار ارب روپے اکٹھا کرسکتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Wv2cpr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times