Sunday, June 2, 2019

وزیراعظم عمران خان کے ڈائریکٹو 3 افسروں کے دستخطوں سے جاری ہوں گے

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈائریکٹو جاری کرنے کیلیے 3 مجاز اتھارٹیز کو دستخط کرنے کے اختیارات دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنے سیکریٹری اور 2 ایڈیشنل سیکریٹریز کو مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں و صوبوں سمیت دیگر ڈپارٹمنٹس کو اپنی طرف سے ڈائریکٹو جاری کرنے کے اختیارات دے دیے ہیں جس کیلیے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو سرکلر بھجوا دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے ڈائریکٹو صرف ان 3 مجاز افسروں کے دستخطوں سے جاری ہوں گے اور ان افسروں کے دستخطوں سے جاری ہونے والی وزیراعظم کے ڈائریکٹوز پر عملدرآمد کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ڈائریکٹو جاری کرنے کیلیے وزیراعظم کے سیکریٹری محمد اعظم خان، ایڈیشنل سیکریٹری ون محمد علی شہزادہ اور ایڈیشنل سیکریٹری ٹو عثمان اختر باجوہ پر مشتمل 3 مجاز اتھارٹیز کو دستخط کرنے کے اختیارات دیے گئے ہیں اور تمام وزارتوں و ڈویژنوں کو ان تینوں افسران کے نام اور دستخطوں کے نمونے بھجوا دیے گئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IfCBqi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times