
شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے چار افغان بلے بازوں کا شکار کیا، انیس سالہ شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کے کپتان گلبدین نائب، حشمت اللہ شہیدی ، نجیب اللہ زردان اور راشد خان کو پویلین کی راہ دکھائی، اپنی تباہ کن باؤلنگ کے باعث شاہین شاہ آفریدی ورلڈکپ کے ایک میچ میں چا روکٹیں لینے والے کم عمرترین پلیئربن گئے۔
انہوں نے سکاٹ لینڈ کے جان ہیلین کا بیس سال پرانا ریکارڈ توڑا ہے۔
یادرہے کہ پاکستان نے افغانستان کو3وکٹوں سے شکست دے کرسیمی فائنل کی راہ میں حائل ایک اوررکاوٹ گرادی۔
لیڈز کرکٹ گراونڈ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 36ویں میچ میں افغانستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ پچاس اووروں میں 9وکٹوں کے نقصان پر227رنزبنائے۔
228رنزکے ہدف کے حصول کیلئے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 49.2اووروں میں 7وکٹوں کے نقصان پر230رنزبناکر میچ جیت لیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LmGrRU
0 comments: