
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، حمزہ شہباز اپنے وکلا کے ہمراہ کمرہ عدالت پیش ہوئے، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہبازکدھر ہے؟ عدالت کے حکم پر حمزہ شہباز روسٹرم پر آگئے، عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ میں نعرے بازی جاری ہے، وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ سیاسی کیسز میں کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے۔
حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواستوں پر سماعت عید کی تعطیل کے بعد تک ملتوی کر دی جائے، اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکیل سلمان اسلم بٹ ایڈووکیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی جائے،کل خوشیوں کا بڑا تہوار ہے منانے کیلئے سماعت ملتوی کی جائے۔
عدالت نے کہا کہ اپ کا کیس اگر روزانہ بنتا ہے تو روز سماعت کرائیں، آپ کیس شروع تو کریں تاکہ معلوم ہو کیس ہے کیا، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو دلائل دینے کا حکم دیدیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2QHBkfS
0 comments: