
تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے اپنے خلاف تمام نیب مقدمات کی تفصیلات کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت عالیہ نے نیب سے جواب طلب کیا تھا۔
عدالتی حکم کے مطابق نیب نے جواب تیار کر لیا ہے جس کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس کی کل 22 انکوائریاں اور 6 انویسٹی گیشنز جاری ہیں۔ نیب جعلی اکاؤ نٹس کے 4 ریفرنس پہلے ہی احتساب عدالت میں دائر کر چکا، میگا منی لانڈرنگ، پنک ریزیڈنسی اور واٹر سپلائی اسکیموں کے ریفرنسز دائر ہو چکے جب کہ پارک لین، توشہ خانہ اور بلٹ پروف گاڑیوں کی انویسٹی گیشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ آصف زرداری نے اب تک کُل 5 مقدمات میں ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HgrNsU
0 comments: