
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا قوم جانتی ہے سارے چور شور مچا رہے ہیں اور ابھی اور مچائیں گے، عوام وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں جو قوم کی امید ہیں، ملک کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کے ذمےداران چیخ رہے ہیں، لٹیروں کا مال انہیں رلا رہا ہے۔
قوم جانتی ہے سارے چور شور مچا رہے ہیں، ابھی اور مچائیں گے ،عوام وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں جو قوم کی امید ہیں۔ چیخیں ان کی نکل رہی ہیں جو اس ملک کو آئی ایم ایف تک پہچانے کے ذمہ دار لٹیرے ہیں جن کا مال انہیں رلا رہا ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 10, 2019
فردوس عاشق اعوان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا بلاول صاحب آپ کی حکومت کی پرفارمنس کی قیمت سندھ کے معصوم بچے اپنی جانیں دے کر ادا کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں شور مچانے کے بجائے انہیں سندھ کے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ ہونا چاہئے۔
بلاول صاحب آپ کی حکومت کی پرفامنس کی قیمت سندھ کے معصوم بچے اپنی جانیں دے کر ادا کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں شور مچانے کے بجائے انہیں سندھ کے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ ہونا چاہئے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 10, 2019
یاد رہے چند روز قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ بے دردی سے قوم کو لوٹنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں، لانچوں، گھروں سے برآمد پیسہ قوم کا ہے، واپس کرنا ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JeAbLU
0 comments: