
کشمیر اور گلگت بلتستان کے امور کے وزیر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں تعلیم' صحت اور سیاحت کے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔
انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کے ساتھ ملاقات میں کہی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ آئندہ بجٹ کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی منصوبوں میں چلاس سے ناران تک پینسٹھ کلومیٹر طویل سڑک اور گلگت بلتستان میں ایک میڈیکل کالج کی تعمیر کو شامل کیا گیا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے اور وہ اس کے لئے مسلسل کام کرتی رہے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HuTbSM
0 comments: