Saturday, May 11, 2019

وزیراعظم کی پنجاب کابینہ کو رمضان کے دوران اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی پنجاب کابینہ کو رمضان کے دوران اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کی شام لاہور میں پنجاب کابینہ کے ارکان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران کابینہ کے ارکان نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ محکموں سے متعلق اہم امور کے بارے میں آگاہ کیا۔

کابینہ نے ارکان نے وزیراعظم کو پنجاب میں سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری کے تحت جاری منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر صوبائی کابینہ کے ارکان کو رمضان بازاروں کی سختی سے نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے پنجاب اسمبلی کے ارکان اور صوبائی وزراء سے کہا کہ وہ باقاعدگی سے ان رمضان بازاروں کا دورہ کریں جو ان کے متعلقہ علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے کابینہ کے ارکان کو رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کی شمولیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے حکومت پر مالی بوجھ کم کرنے کے لئے سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک عمل کے مختلف ماڈلز پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی شعبوں میں ہنرمند افرادی قوت کے لئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کیے جانے چاہئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی اور پیداوار میں فی ایکڑ اضافے کے لئے خصوصی منصوبے شروع کیے جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میٹرو بس پر بارہ ارب روپے کی اعانت دے رہی ہے جسے صحت اور تعلیم کیلئے مختص کیا جاسکتاتھا۔

انہوں نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جانی چاہئیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VrN6QS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times