Thursday, May 30, 2019

آرمی چیف جنرل باجوہ سے نیٹو کے افغانستان کے لیے سینئر نمائندے سر نکولس کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے افغانستان کے لیے سینئر نمائندے سر نکولس کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیٹو کے افغانستان کے لیے سینئر نمائندے سر نکولس نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو نمائندے کی ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف سے نیٹو نمائندے کی ملاقات میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل آرمی چیف سے ازبکستان کے نائب وزیر اعظم الیور گنیف نے بھی ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ازبکستان پاکستان کا دوست ملک ہے، باہمی تعلقات سے خطے میں امن و استحکام کی فضا بہتر ہوگی، باہمی تعاون اور اقتصادی استحکام کو بھی تقویت ملے گی۔

ازبک نائب وزیر اعظم الیور گنیف نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا کردار قابل تقلید ہے، خطے میں امن کے لیے پاک فوج کی کوششیں قابل قدر ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Wyy8Z8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times