
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ڈسکوز کے پاس رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 3 لاکھ 48ہزار ہے، ملک میں ٹیکس فائلرز کی تعداد کم ہے، ہمیں کاروبار کے لیے پہلے بہتر ماحول مہیا کرنا ہے، اس میں ٹیکس وصولی کی بات بعد میں آئے گی۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا بجلی کےصنعتی صارفین کی تعداد 3لاکھ71ہزار304 ہے، سکیم کی مدت میں ابھی وقت ہے، دیکھتے ہیں کیا ردعمل آتا ہے، ڈسکوز کی سطح پر مینوفیکچررز کا ڈیٹاجمع کررہے ہیں۔
شبرزیدی نے کہا ہراسمنٹ سے روکنے پر آپ بتائیں مزید کیا کروں، میں پہلے ہی اس پر3حکم جاری کرچکا ہوں ، قانون میں کوئی کمی ہے تو بیٹھ کر دیکھیں گے ، اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں فائلر کی شرط لازم عائد کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے لیے ابھی کوئی اسکیم نہیں ، ماضی کے واجبات پر صرف 2 فیصدٹیکس مانگ رہے ہیں، اثاثے ظاہرکرنے پر ٹیکس ریٹرن بھرنے کی شرط عائد ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا ایک نکاتی ایجنڈا ہے تمام صنعتی صارفین کو ٹیکس نیٹ میں لائیں، 31 لاکھ تجارتی صارفین ہیں، ٹیکس نادہندگان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کا اختیار ابھی بھی ہمارے افسر کے پاس ہے، 24 گھنٹے میں مطلع کیے بغیر اکاؤنٹ منجمد نہیں کیا جائے گا۔
شبرزیدی کا کہنا تھا سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کو آرڈیننس میں شامل کر رہے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 41 بجلی کے صنعتی صارفین ہیں، سوئی گیس کمپنیوں کے7 ہزار صنعتی صارفین ہیں، ملک میں رجسٹر صنعتی سیلز ٹیکس صرف 38 ہزار ہیں۔
انھوں نے مزید کہا اسکیم میں سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کرانی ہوگی، اسکیم میں 2 فی صد ٹیکس دے کر سیلز ٹیکس رجسٹریشن کرانا ہوگی، اسکیم کا وقت 30 جون کو ختم ہوگا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی، ایک لاکھ کمپنیاں رجسٹر ہیں اور ٹیکس فائلر 50 ہزار سے بھی کم ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HvQcuA
0 comments: