Wednesday, May 15, 2019

ایران امریکا کے ساتھ کبھی مذاکرات نہیں کرے گا: آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر ایت اللہ سید علی خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نےعزم ظاہر کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ کبھی مذاکرات نہیں کرے گا اور نہ ہی دونوں ممالک کے مابین جنگ ہو گی کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جنگ ان کے فائدے میں نہیں ہے۔

تہران میں مختلف اداروں کے سربراہوں سے خطاب کر تے ہوئے سید علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایرانی نظام اور قوم کا امریکہ کے مقابلے میں حتمی انتخاب مزاحمت ہے،حالیہ تصادم عسکری نہیں کیونکہ جنگ نہیں ہوگی نہ ہم جنگ چاہتے ہیں اور نہ وہ چونکہ وہ جانتے ہیں جنگ ان کے فائدے میں نہیں ہے۔ے اور ہمارے ارادے مضبوط تر ہیں کیونکہ ارادے کے علاوہ ہمیں خدا پر توکل بھی ہے۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ جبتک یہ امریکہ ہے اس کے ساتھ مذاکرات زہر ہیں, اور امریکہ کی موجودہ حکومت کے ساتھ مذاکرات دہری زہر ہے، ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی امریکہ کی ظاہری طاقت سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہےامریکہ بہت زیادہ داخلی مسائل کا شکار ہے امریکہ اپنی ایران مخالف پالیسیوں میں بھی حتما شکست کھائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Hxs3Ts

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times