
وزیراعظم عمران خان نے خوشاب اور سرگودھا کے اسپتالوں کا سرپرائز دورہ کیا ہے، ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا کے بچہ وارڈ کی حالت دیکھ کر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اچانک سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کیا اور اسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر وزیراعظم کی اسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی۔
اسپتال کے دورے کے موقع پر سینیٹر فیصل جاوید بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، شہریوں نے وزیراعظم کو اپنے درمیان دیکھ کر خیر مقدمی نعرے بازی کی۔ وزیراعظم نے ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا کے بچہ وارڈ کی حالت زار پر برہمی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نےڈی ایچ کیو اسپتال خوشاب کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2QmZoV2
0 comments: