Friday, May 10, 2019

آرمی چیف جنرل باجوہ سے جاپانی سفیر کنی نوری متسودا کی ملاقات

آرمی چیف جنرل باجوہ سے جاپانی سفیر کنی نوری متسودا کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر کنی نوری متسودا کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے نئے جاپانی سفیر کنی نوری متسودا نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاپانی سفیر نے خطے میں کشیدہ فضا کو کم کرنے کے لیے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VO4sXN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times