Friday, May 31, 2019

عید الفطر کے موقع پر پاکستانی فلمیں کا سینما گھروں پر راج۔

 پاکستانی فلمیں
عید الفطر کے موقع پر چھ پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔

یاسر نواز کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم رانگ نمبر 2 میں اداکارہ نیلم منیر اور اداکار سمی خان سلور اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔

عید الفطر پر ریلیز ہونے والی دوسری اردو فلم چھلاوا ہے جس میں شائقین کے لیے کامیڈی، رقص اور ایکشن ہے ۔

فلم چھلاوا میں اداکارہ مہوش حیات اور اظفر رحمان آمنے سامنے ہونگے جبکہ محمود اسلم اور عدنان شاہ ٹیپو کے شرارتی کردار بھی فلم بینوں کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کرینگے ۔

خوشیوں بھرے تہوار پر شائقین کے لیے دو پنجابی فلمیں شریکے دی اگ اور پیشی گجراں دی بھی سینما گھروں کی زینت بنیں گی اس کے علاوہ دو پشتو فلمیں عید پر نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IbYas4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times