Tuesday, May 7, 2019

مشعال ملک نے یاسین ملک سے ملاقات کے لئے اقوام متحدہ کو تحریری درخواست دے دی

مشعال ملک نے یاسین ملک سے ملاقات کے لئے اقوام متحدہ کو تحریری درخواست دے دی
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اقوام متحدہ کو تحریری درخواست دے دی ہے کہ ان کی اپنی شوہر سے ملاقات کرائی جائی۔

تفصیلات کے مطابق آج مشعال ملک نے اقوام متحدہ کی کنٹری ہیڈ آگنیسیو ارتضا سے ملاقات کی، مشعال ملک نے شوہر سے ملاقات کے لیے اقوام متحدہ کو تحریری درخواست دے دی۔

مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے یو این سیکرٹری جنرل اور ہیومن رائٹس کمشنر کو خطوط بھجوا دیے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بھارت نے یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں قید کر رکھا ہے، یاسین ملک کو سیاسی قیدی تو کیا انسانی حقوق بھی نہیں مل رہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج یاسین ملک کے ساتھ بد ترین سلوک کر رہی ہے، مودی سرکار حریت رہنما کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا چکی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ اگر یاسین ملک کو کوئی بھی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار بھارتی حکومت ہوگی۔

یاد رہے کہ 23 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی فورسز نے گرفتار کیا تھا، 10 اپریل کو یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ رات یاسین ملک کو خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کر دیا ہے جہاں سے انھیں شدید علالت میں دہلی اسپتال منتقل کیا گیا۔

دفتر خارجہ نے بھی حریت رہنما یاسین ملک کی شدید علالت کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے اس پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2YhvdS1

0 comments:

Popular Posts Khyber Times