Saturday, May 4, 2019

رانا مشہود مسلم لیگ ن پنجاب کا نائب صدر مقرر

رانا مشہود مسلم لیگ ن پنجاب کا نائب صدر مقرر
لیگی قیادت نے رانا مشہود کو پنجاب کا نائب صدر مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تنظیم نو کے بعد مرکزی رہنما رانا مشہود احمد خان کو (ن) لیگ پنجاب کے نائب صدر اور ملک احمد خان کو جوائنٹ سیکرٹری پنجاب مقرر کر دیا گیا ۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ (ن) لاہور کے تنظیمی ڈھانچے میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی۔

صدر مسلم لیگ (ن) لاہور ملک پرویز جبکہ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) لاہور کی ذمہ داری میرے پاس ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز و صوبائی سطح پر تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DQTWEN

0 comments:

Popular Posts Khyber Times