Tuesday, May 28, 2019

شاہ محمود اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

شاہ محمود اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رائل ٹرمینل پر سعودی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول جمال ناصر، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر راجہ علی اعجاز اور جدہ قونصلیٹ کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے کیا۔ اس موقع پر سعودی رائل پروٹوکول کے حکام بھی موجود تھے۔

شاہ محمود قریشی او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اجلاس 29مئی کو ہوگا،اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے اسلامی سربراہی کانفرنس کے مسودہ “مکہ اعلامیہ” کو حتمی شکل دی جائے گی۔

سعودی عرب روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، ایران کی صورت حال اورخطے میں کشیدگی پربات چیت ہوگی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس کی سائیڈ لائنزپرکچھ وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں کشمیر رابطہ گروپ کا اجلاس بھی متوقع ہے، کشمیر رابطہ گروپ کے ارکان اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات ہوگی، سمٹ لیول میٹنگ کے لیے وزیراعظم بھی تشریف لے جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WaYxNm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times