Monday, May 13, 2019

جتنے مشکل فیصلے عمران خان نے کیے کوئی اور سوچ نہیں سکتا: فردوس اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی بدعنوانی سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جتنے مشکل فیصلے عمران خان نے کیے کوئی اور سوچ نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اصلاحاتی پروگرام سے معاشی چیلنج پرجلد قابو پالے گی، پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل پر گامزن ہوگا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھا، سیاست کو نہیں، جتنے مشکل فیصلےعمران خان نے کیے کوئی اور سوچ نہیں سکتا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میرٹ، آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنانا چاہتے ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے اختیارات کو گھر کی لونڈی بنا کر رکھا ہوا تھا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام سے عوام کو سہولتیں دہلیز تک پہنچائی جائیں گی، نیا بلدیاتی نظام عوامی مسائل حل کرنے کے لیے لایا جارہا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vTiOr1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times