Monday, May 13, 2019

نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کر کے عمران خان نے مشکل فیصلے کیے: فردوس عاشق

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ غریب عوام کو بااختیار بنانا اور بنیادی حقوق دینا وزیر اعظم عمران خان کا مشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی سب سے بڑے چیلنجز ہیں۔ عمران خان اس کینسر کے علاج میں مصروف عمل ہیں۔ وقت آگیا دہشت گردی اور شدت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کی بات تو ہوئی اس پر کوئی عمل نہیں کیا جاتا تھا، کالعدم تنظیموں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا گیا۔ ملک میں صوفی ازم اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کے نام سے بھونچال آیا ہے۔ اپوزیشن کا بھی ہر دل عزیز جملہ آئی ایم ایف ہی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق ہوا مگر عملدر آمد نہیں کیا گیا۔

فردوس اعوان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کر کے عمران خان نے مشکل فیصلے کیے، مشکل فیصلوں کے دور رس اثرات جلد نظر آنا شروع ہوں گے۔ آج پاکستان کے عوام مہنگائی میں جکڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو بااختیار بنانا اور بنیادی حقوق دینا وزیر اعظم عمران خان کا مشن ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JCFXGc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times