Saturday, May 18, 2019

خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں چوتھے روز بھی او پی ڈیز بند

خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں چوتھے روز بھی او پی ڈیز بند
ڈاکٹروں نے حکومتی وارننگ نظر انداز کر دی، خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں چوتھے روز بھی او پی ڈیز بند ہیں، مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

خیبر پختونخوا ڈاکٹرز کونسل اور صوبائی وزیر صحت کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، ڈاکٹروں کا صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں لاک ڈاﺅن کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ہڑتال ختم کرانے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہی، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کامیاب مذاکرات تک ہڑتال جاری رہے گی۔

دوسری جانب ایل آر ایچ انتطامیہ نے او پی ڈیز میں ڈاکٹروں کو آنے پر مجبور تو کر دیا لیکن مریضوں کو فائندہ حاصل نہ ہوا، انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی ہسپتالوں میں تعینات کر دی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VM7Tik

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times