Saturday, May 11, 2019

مشیر خزانہ کی وزیراعظم کو آئی ایم ایف شرائط، بیل آؤٹ پیکج سے آگاہی

وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے ملاقات کی ہے
وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اور دیگر اقتصادی ماہرین نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں مشیر خزانہ اور دیگر حکام نے وزیراعظم کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے حتمی معاہدے پر بریفنگ دی اور بیل آؤٹ پیکیج سے متعلق آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم کو آئی ایم ایف کی شرائط سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان قرض معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

پاکستان کو 6 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض ملنے کی توقع ہے جس کی میعاد 3 سال ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اسد عمر کو وزرات خزانہ سے ہٹائے جانے کے بعد ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وزیراعظم کا مشیر برائے خزانہ بنایا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PXJzUs

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times