
پریس کلب میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب کہتے ہیں کہ ان پر شدید دباؤ ہے۔ حالیہ واقعات ثابت کرتے ہیں کہ اس دباؤ کی کڑیاں وزیراعظم ہاؤس تک ملتی ہیں۔ ان معاملات میں وزیراعظم اور ان کے دوست ملوث ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے قوانین کے تحت چیئرمین نیب کے معاملے پر خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس معاملے میں ملوث عناصر کا تعین کرے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ آج چیئرمین نیب پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ حکومت کی کرپشن چھپائے۔ کمیٹی سے بھاگنا اب ثابت کرے گا کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ اب حقائق پاکستان کے عوام کے سامنے آنے چاہئیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HQwfO1
0 comments: