Wednesday, May 15, 2019

شہبازشریف کی صفائیاں وکیل کی صحت پر آن گری

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے وکیل اشتر اوصاف
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے وکیل اشتر اوصاف کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں بے ہوش ہوکر گر پڑے۔

سپریم کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کے کیس کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران دلائل دیتے ہوئے ان کے وکیل اشتر اوصاف بے ہوش ہوکر گر پڑے۔

اشتر اوصاف کی طبیعت بگڑنے پر بینچ اٹھ گیا اور انہیں فوری طبی امداد دینے کے لیے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا، سپریم کورٹ کے ڈاکٹر یاسر نے اشتر اوصاف کا معائنہ کیا جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اشتر اوصاف کی طبیعت بگڑنے پر کیس کی سماعت کرنے والے جسٹس عظمت سعید نے ان کی طبیعت کے بارے میں معلوم کیا اور کورٹ نمبر 2 کے تمام کیسز ملتوی کردیے۔

کورٹ نمبر 2 میں کیسز ملتوی ہونے کے بعد وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کیس بھی ملتوی کردیا گیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2W5NGU6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times