
باکسر عثمان وزیر کو گلگت پہنچنے کے بعد فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے ایف سی این اے میں مدعو کیا ان کو حالیہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقعہ پر عثمان وزیر نے فورس کمانڈر کو اپنا گلوو (glove) پیش کیا۔
فورس کمانڈر نے عثمان وزیر کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان آرمی کی شیلڈ اور ایک لاکھ روپے انعام دیا۔ فورس کمانڈر نے کہا کہ عثمان وزیر پاکستان کا بیٹا ہے اور پورے پاکستان کو انکی کامیابی پر فخر ہے۔
اس موقع پر عثمان وزیر نے حوصلہ افزائی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی باکسنگ کی تیاری اور تربیت پاک فوج کے باکسرز نے کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VJMGWs
0 comments: