Friday, May 10, 2019

مریم نواز کی کارکنوں کو قانونی مدد فراہم کرنے کی ہدایت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی لاہور کی قیادت کو کارکنوں کو قانونی مدد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ثابت ہو گیا وہ مسلم لیگ (ن) سے کس قدر خوفزدہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی میں شرکت کرنے والے لیگی کارکنوں پر مقدمہ درج کرنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے لاہور کی قیادت کو کارکنو ں کو قانونی مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

مریم نواز نے کہا کہ ثابت ہو گیا وہ مسلم لیگ (ن) سے کس قدر خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی قیادت کارکنوں کی قانونی مدد کرے، اگر کسی کارکن کو مدد کی ضرورت ہو تو و ہ مجھ سے رابطہ کرے ۔

گذشتہ روز نوازشریف کی جیل واپسی پر ریلی نکالنے والے مسلم لیگ ن کے 1500 کارکنان کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت جیل میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ، جس میں سڑک بند، لاؤڈ اسپیکر استعمال اور ٹرین روکنے کی دفعات شامل کی گئیں ، مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت جیل کے ایس آئی امجد قمر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Lv1SSf

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times