Thursday, May 16, 2019

کافی کے کپ میں چینی برستی ہے

کافی کے کپ میں چینی کا عجیب منظر
سوئٹ لٹل رین (Sweet Little Rain) ایک کافی کا ہے۔ کافی کے کپ کے لیے یہ اگرچہ بہت عجیب ہے لیکن اسے دیکھنے پر آپ کو لگے گا کہ یہ بالکل مناسب نام ہے۔

میلور کافی، شنگھائی میں قائم ایک کافی شاپ چین ہے۔ اس کے ہیڈکوارٹر میں ایک نئی کافی سوئٹ لٹل رین بہت مقبول ہو رہی ہے۔

سوئٹ لٹل رین اصل میں امریکانو کافی کا ایک بڑا کپ ہوتا ہے جس کے اوپر کاٹن کینڈی (شکر کی گاڑھی مٹھائی یا پنبہ مٹھائی) کا بادل لٹکا ہوتا ہے۔

 

کافی سے اٹھنے والی بھاپ کاٹن کینڈی کو پگھلا دیتی ہے اور یوں کاٹن کینڈی آہستگی سے میٹھے قطروں کی صورت میں کافی کے کپ میں برستی رہتی ہے۔سوئٹ لٹل رین کافی کے ایک کپ کی قیمت 9 ڈالر ہے۔

کاٹن کینڈی کو پگھلا کر کافی کو میٹھا کرنا کافی اچھا لگتا ہے لیکن یہ زیادہ عملی طریقہ نہیں۔ کافی کو جلد میٹھا کرنے کے لیے آپ کو کاٹن کینڈی کو توڑ کر اسے کافی میں حل کرنا پڑے گا۔سوئٹ لٹل رین کافی کے خیال کو دوسری ایشیائی کافی چینز نے بھی نقل کیا ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Hw0REe

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times