Sunday, May 5, 2019

محرم، عیدین اوررمضان کیلئے دس سالہ کیلنڈر طے کرنے کی غرض سے کمیٹی قائم

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ کمیٹی آئندہ 10 قمری سالوں کا کلینڈر جاری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی میں اسپارکو، محکمہ موسمیات، ٹیکنالوجی ماہرین شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی آئندہ 10 قمری سالوں کا کلینڈرجاری کرے گی، عیدین، محرم، رمضان سمیت تمام مہینوں کا کلینڈرجاری ہوگا، اقدام سے ہر سال رویت ہلال پرپیدا ہونے والا تنازع ختم ہوگا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا جبکہ محکمہ موسمیات نے چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے کراچی کے دفتر میں بعد نمازعصر ہوگا۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں ہوں گے، چاند کی رویت سے متعلق شاہدین فون کے ذریعے زونل کمیٹیوں کو آگاہ کرسکتے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2LqCTj5

0 comments:

Popular Posts Khyber Times