Thursday, May 9, 2019

مقبوضہ کشمیر میں تاجروں، گاڑی مالکان کا احتجاجی مظاہرہ

مقبوضہ کشمیر میں تاجروں، گاڑی مالکان کا احتجاجی مظاہرہ
مقبوضہ کشمیر میں تاجروں اور گاڑی مالکان نے ٹول ٹیکس نافذ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے،ظالمانہ فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیرکے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں نے سرینگر جموں شاہراہ پر ٹول ٹیکس کے نفاظ کو ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے اس ظالمانہ فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس فیصلے سے عام کشمیریوں کے مصائب اور پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگا جو پہلے ہی طویل عرصے سے جنگی ماحول اور کمزور معیشت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

آل ٹریڈرز اینڈ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے بینر تلے تاجروں ،سومو سٹینڈ یونین جنگلات منڈی اور بس اینڈ میٹاڈور ایسوسی ایشنز نے ڈپٹی کمشنر کو ایک مشترکہ یادداشت پیش کی جس میں فیصلے کو فوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/306DNEP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times