Saturday, May 4, 2019

موجودہ معاشی حالات کے ذمہ دار ماضی کے حکمران ہیں: شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قرشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قرشی نے کہا ہے کہ صحت کے مسائل کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کےرہنما شہباز شریف پارلیمانی قیادت سے دستبردار ہوئے۔

ایک سوال جواب میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی دستبرداری سے متعلق ن لیگ کی کابینہ بھی آگاہ نہیں تھی۔

کاشت کاری سے متعلق سوال پر وزیرخارجہ نے یقین دلایا کہ گندم کی خریداری کا آغاز ہوگیا کاشتکاروں کو بار دانہ ضرور ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کاشت کار اپنے مسائل اور شکایات سے متعلق محکمہ خوراک سے رابطہ کریں تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ ہر کاشت کار کو باردانہ ملے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ 8 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے ارکان کا اجلاس ہوگا جس میں عثمان بزدار کو نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو 5 سال حکومت کے لیے عوامی مینڈیٹ ملا ہے اس لیے تحریک انصاف کو حکومت کرنے دی جائے، فیصلہ عوام کرے گی۔

وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ موجودہ معاشی مشکل حالات کے ذمہ دار ماضی کے حکمران ہیں۔

مہنگائی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر کم ہونے سے مہنگائی بھی کم ہوجائے گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GWdsk8

0 comments:

Popular Posts Khyber Times