Friday, May 10, 2019

وزیراعظم عوام کو بتائیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیا معاہدہ طے کیا؟: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عوام کو بتائیں کہ حکومت روزانہ 16 ارب کا قرضہ لے رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اعظم کی آج راولپنڈی میں کی جانے والی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ سیکریٹری اطلاعات ن لیگ مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم عمران صاحب عوام کو بتائیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیا معاہدہ طے کیا۔

ان کے مطابق صرف 9 مہینوں میں ترقی کی شرح 2.5 فی صد ہوگئی ہے، جو 9 سال میں کم ترین سطح ہے حکومت کوآئی ایم ایف جانا پڑ رہا ہے اور عوام دشمن شرائط مانی جارہی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب، عوام کے پاس روٹی ہوگی، تو صحت ہوگی، بہتر ہوتا کہ آپ آج عوام کو بتاتے کہ آپ یومیہ کتنے ارب قرضہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آج راولپنڈی میں گائنی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پچھلے 10 سالوں میں 6 ہزار سے 30 ہزار ارب قرضہ لیا گیا، قرضہ اتارنے اور نظام ٹھیک کرنے میں قوم کو تھوڑی دیر مشکل سے گزرنا پڑے گا، خرچے کم اور آمدنی بڑھانے سے قرضہ اتارا جاتا ہے۔ قرضے کی بیماری کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کرنا پڑ رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JgOP58

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times