چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو عمارت کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کو چھ ہفتوں کے لیے ضمانت پر رہائی ملی تھی، جس کی مدت 7 مئی کو ختم ہورہی ہے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے تھے، جنہیں بعدازاں طبی بنیادوں پر سپریم کورٹ نے 6 ہفتوں کیلئے ضمانت دی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vz8N2b
0 comments: