Tuesday, May 14, 2019

انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
انگلینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ برسٹل میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا ایک روزہ میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 12 رنز سے شکست دے دی تھی۔

تیسرے میچ میں پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر چکن پاکس کی وجہ سے تیسرا میچ نہیں کھیل پائیں گے جبکہ ان کی جگہ شعیب ملک، محمد حسنین یا جنید گراؤنڈ میں اتریں گے تاہم ابھی تک کسی کا بھی نام فائنل نہیں ہوا ہے۔

پاکستان باؤلرز کی خراب کارکردگی کے باعث بھی ٹیم میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ کی جگہ بھی متبادل کھلاڑی کو اتارا جا سکتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vXnoVm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times