Saturday, May 4, 2019

پاکستان عظیم مغل دور اور سندھ کی قدیم تہذیب سے مالا مال ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان لاہور میں شاہی قلعے کی تصویری دیوار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
وزیراعظم عمران خان نے ملک کی عظیم ثقافتی تاریخ اور ورثے کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں شاہی قلعے کی تصویری دیوار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومی ثقافت ہمارے لئے فخر کا باعث ہے جو ہماری عظیم تہذیب وتمدن کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عظیم مغل دور اور سندھ کی قدیم تہذیب سے مالا مال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ثقافتی ورثہ آئندہ نسلوں کیلئے اثاثہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ثقافتی ورثے کے تحفظ پر عدم توجہی کے باعث ہم نے آمدن کے حصول کے وسیع مواقع ضائع کئے ہیں جو ان تاریخی مقامات کی سیاحت کے ذریعے حاصل کئے جاسکتے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2V2wtX5

0 comments:

Popular Posts Khyber Times