Thursday, May 9, 2019

اللہ کا شکر ہے موجودہ دور حکومت میں کسی چیز کا خسارہ نہیں بڑھا: شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کمزور کرنے کے لیے عالمی سازش ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کمزور کرنے کے لیے ایک عالمی سازش ہورہی ہے، اللہ کا شکر ہے موجودہ دور حکومت میں کسی چیز کا خسارہ نہیں بڑھا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 7 ہزار بچیاں کالج میں داخلے سے محروم ہیں، 30 جون کے بعد راولپنڈی میں کالج کا افتتاح کریں گے، احمد آباد میں بھی ہم اسکول اور کالج بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ٹرین چلائیں گے جو کافی وقت سے نہیں چلی ہیں، کراچی میں ہم آپ کو ٹریک خالی کرکے دیں گے، شہر قائد میں فاسٹ ٹریک لے کر آرہے ہیں، فاسٹ ٹریک ٹرین کراچی سے سکھر تک جائے گی۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم کیوں کوچز اور لوکوموٹیو باہر سے منگوائیں، ہماری کوشش ہوگی سب کچھ یہاں تیار ہو، 8،9 ماہ میں 20 ٹرینیں چلائی ہیں اور ان کے لیے کچھ درآمد نہیں کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ فریٹ کا ٹارگٹ ابھی پورا نہیں کرسکے، مسافر ٹرینوں سے زیادہ کمایا ہے، ایک سال میں فریٹ ٹرینوں کو20 کردیں گے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PYehwH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times