Monday, May 20, 2019

پاکستانی نژاد جرمن لڑکی کے اسلام آباد سے مبینہ اغواء کا ڈراپ سین

پاکستانی نژاد جرمن لڑکی کے اسلام آباد سے مبینہ اغواء کا ڈراپ سین ہوگیا
اسلام آباد سے پاکستانی نژاد جرمن لڑکی کے مبینہ اغواء کا ڈراپ سین ہوگیا اور وفاقی پولیس نے دوشیزہ کو لاہور سے بازیاب کرا لیا۔

لڑکی نے لاہور جاکر اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرلی تھی۔ پولیس کے مطابق عمیمہ خان 13 مئی کو گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی، اس کی انٹرنیٹ پر گیم کھیلنے کے دوران شفیق الرحمان سے دوستی ہوئی۔

لڑکی کے غائب ہونے پر اس کے چچا نے تھانہ آبپارہ میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا تو پولیس نے سوشل میڈیا اپلیکیشنز کی مدد سے لڑکی کا سراغ لگا کر بازیاب کرایا اور اس کی تلاش میں آن لائن ٹیکسی سروس سے بھی مدد حاصل کی جہاں سے شفیق الرحمن کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔

عمیمہ اور شفیق الرحمان کے بیان کے مطابق وہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور شادی کر چکے ہیں جبکہ پولیس تحقیقات کی روشنی میں مقدمہ سے متعلق تمام تر ریکارڈ عدالت میں پیش کرے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HsqY07

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times