Sunday, May 26, 2019

پی ٹی ایم رہنماؤں کا میران شاہ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پرحملہ

 پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ
سابقہ قبائلی علاقے میران شاہ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے،علی وزیرنے کچھ دن قبل علی الاعلان فوج کو دھمکیاں بھی دیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آج میران شاہ کے علاقے بویا میں پیش آیا جہاں پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ، علی وزیر اور ان کےساتھی عوام کو پاک فوج اور ریاست کے خلاف اکسا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ جاری ہے اور محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں نے ہتھیار بھی اٹھا رکھے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ یہ سلسلہ گزشتہ روز ایک مشکوک شخص کی گرفتاری سے شروع ہوا۔ جس کی رہائی کے لیے پی ٹی ایم نے دھرنا شروع کیا اور اشتعال انگیزی پھیلاتے ہوئے آج چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوگئے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل پی ٹی ایم رہنما علی وزیرنے جلسے میں کچھ عرصہ پہلے قومی اداروں کوکھلے عام دھمکیاں دی تھیں کہ میں تمہیں ماروں گا۔

اس ساری صورتحال پر تجزیہ نگار حارث نواز کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کو گرفتارکرلیناچاہیے،چیک پوسٹ پرحملہ کرنےوالوں کوگرفتارکرکےمقدمہ چلایاجائے۔

حارث نواز کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پاکستان میں رہ رہے ہیں لیکن پاکستان کے خلاف بات کررہے ہیں، محسن داوڑ، منظورپشتین اوردیگرکو گرفتارکرنا چاہیے۔ان کوپتہ لگنا چاہیےکہ ریاست کےخلاف بات کرنے پر ریاست سزا دے گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ExaGkU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times