
ورلڈکپ 2019 کل سے شروع ہو رہا ہے جس میں پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی تاہم میگا ایونٹ میں اب تک پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کا پلڑا بھاری رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ورلڈکپ میں اب تک 10 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں ویسٹ انڈیز نے 7 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان ٹیم صرف 3 میچ ہی جیت سکی ہے۔1975 سے لے کر1983 کے عالمی کپ کے مقابلوں میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔پاکستان نے 1987 کے عالمی کپ میں عمران خان کی زیر قیادت پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز کو ورلڈکپ میں شکست دینے کا اعزاز حاصل کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IbJg4S
0 comments: