Tuesday, May 14, 2019

نیب نے شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کے خلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

نیب نے شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کے خلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا
نیب نے شہبازشریف اورفواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کے خلاف اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابتک نے نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں شہباز شریف اور فواد حسن کی ضمانت منسوخی سے متعلق تحریری جواب کی کاپی حاصل کرلی ہے، نیب کی جانب سے آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کرپشن کے دستاویزی اور زبانی شواہد سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے ہیں۔

نیب کے جواب میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کا پنجاب لینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی سے کوئی تعلق نہیں تھا،وہ بطور وزیراعلیٰ کمپنی کے بورڈ ممبران کی نامزدگی کرسکتے تھے، لیکن کسی بھی شکایت کے بغیر انہوں نے پہلی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کیا۔سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ٹھیکہ منسوخ کرنے کیلئے فواد حسن فواد نے لینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی پر دباؤ ڈالا، اور شہباز شریف نے کمپنی کے ساتھ میٹنگ کی اس کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے احد چیمہ کو منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کرنے کا حکم دیا۔

نیب رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے احد چیمہ کو پیراگون سے سو کنال زمین خریدنے کا حکم دیا جبکہ فواد حسن فواد نے کامران کیانی سے بذریعہ بینک 55 ملین روپے لیے۔نیب نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ناقابل تردید کڑیاں موجود ہیں کہ شہباز شریف فواد حسن فواد اور احد چیمہ نے کرپشن کی ہے، اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ شہباز شریف بطور اپوزیشن لیڈر اسمبلی اجلاس میں شریک ہوتے رہے، اجلاس میں شرکت کے دوران شہباز شریف منسٹر انکلیو میں رہے اور انکو کسی مشکل یا سخت حالات کا سامنا نہیں تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2YtmiwC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times