Thursday, May 2, 2019

کیا آپ جانتے ہیں کونسا پروٹین نقصان دہ ہے

پروٹین
پروٹین ہماری صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس کا غذا میں شامل ہونا لازم و ملزوم ہے لیکن جانوروں سے حاصل کردہ پروٹین کی زیادتی نقصان دہ ہے۔

ایسے افراد جو اپنی غذا میں جانوروں کے پروٹین کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں کم پروٹین پر مشتمل غذا کا استعمال کم کرنے والوں کے مقابلے میں موت کےخطرات 23فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔
ایک عام جسامت کے شخص کو ایک دن میں 100گرام پروٹین درکار ہوتے ہیں جبکہ جو افراد روزانہ 200گرام پروٹین استعمال کرتے ہیں ان کی موت کے اثرات 23فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔
غذا میں گوشت سے حاصل کردہ پروٹین کی زیادہ مقدار ذیابیطس اور امراض قلب میں مبتلا افراد کے لیے زیادہ تشویش ناک ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پروٹین والی غذائیں جیسے دودھ، مچھلی، دہی، انڈے اور گوشت اگر توازن کے ساتھ استعمال کیے جائیں تو یہ فائدہ مند ہیں لیکن اگر ان کا بے تحاشہ استعمال کیا جائے تو یہ صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UQqPqN

0 comments:

Popular Posts Khyber Times