Wednesday, May 22, 2019

چینی افسر کا وحشیانہ عمل، مزدور کو جلتی بھٹی میں دھکا دیدیا

نجی فیکٹری میں چینی افسر نے مبینہ طور پر مقامی مزدور کو جلتی بھٹی میں دھکا دیدیا ہے
انڈسٹریل اسٹیٹ ساہیانوالہ کی نجی فیکٹری میں چینی افسر نے مبینہ طور پر مقامی مزدور کو جلتی بھٹی میں دھکا دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی نجی فیکٹری میں چینی افسر نے مزدور شہروز کو کام سمجھ نہ آنے پرجلتی بھٹی میں دھکا دیا، شہروزکوتشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے چینی افسر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سی پی او اظہر اکرام نے بتایا کہ چینی شہری کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کریں گے ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او واقعے کی تفتیش کررہے ہیں۔

فیکٹری میں شہروز کے ساتھی مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ چینی شخص فیکٹری میں لیبر انچارج کے عہدے پر تعینات ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2M37Eep

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times