Friday, May 17, 2019

بلاول کا بلانا اور مریم کی حامی، ہوگی ملاقات افطاری پر

 پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز
 پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز کو فون کال کرکے افطار ڈنر کی دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افطاری کی دعوت کے لئے کے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں کو فون کیا ہے، اور ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی افطار ڈنر کی دعوت کو مریم نواز نے قبول کیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے نے مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی سے بھی خود رابطہ کیا، جب کہ محمود اچکزئی، اختر مینگل، سراج الحق، آفتاب شیر پاؤ اور اویس شاہ نورانی کو بھی افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی۔

مزید پڑھئے:پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کا بیٹا کارحادثے میں جاں بحق

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک یوم کے لئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے کی اندوہناک حادثے میں انتقال کے باعث پارٹی کی کل کے دن کی سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی، پاکستان پیپلزپارٹی اور بھٹو خاندان غم کی اس گھڑی میں کائرہ خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2wbSBnD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times